30 اکتوبر 2014 - 11:54
حزب اللہ لبنان کی توانائی سے اسرائیل کو خوف

غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حزب اللہ لبنان کی توانائی میں اضافہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے حزب اللہ لبنان کی توانائی میں اضافہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ذرائع‏ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے صیہونی پارلیمنٹ میں ایک بیان اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سنہ دو ہزار چھے میں لبنان کے خلاف صیہونی حکومت کی تینتیس روزہ جنگ کے دور کے مقابلے میں اس وقت حزب اللہ لبنان کی توانائی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ صیہونی فوج کے ایک کمانڈر یائیرگولان نے بھی تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی فوجی توانائی کے مقابلے میں اسرائیل کا دفاعی سسٹم بھی، ناکارہ ثابت ہوا ہے۔ دریں اثنا حزب اللہ لبنان نے بارہا تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے لبنان کو اگر جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو اسے دنداں شکن جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے سنہ دو ہزار اور سنہ دو ہزار چھے میں لبنان کو اپنی جارحیت کا  نشانہ بنایا مگر اسے حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں شکست کا منھ دیکھنا اور جنوبی لبنان سے پیچھے ہٹنا پڑا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲